لالچ برُی بلا ہے
کسی گاوں میں
کسی بوڑھے آدمی کے پاس ایک کتا تھا۔وہ
کتا مالک کا بہت وفادار تھا۔اور رات بھر اُس کے گھر کی نگرانی کرتا تھا۔ایک دن وہ
بوڑھا آدمی بہت بیمار پڑگیا اب بیچارے
کتے کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا۔پورا دن گزر گیا تھا اور کتے کو شدید
بھوک لگی تھی لہذا وہ کھانے کی تلاش میں بازار کی طرف نکل پڑا جب وہ قصائی کی دکان
کے پاس سے گزرا تو اُس نے دیکھا کہ ایک مزےدار بوٹی نیچے گری ہوئی ہے قصائی اپنے
کام میں مصروف تھا کتے نے موقع دیکھ کر بوٹی منہ میں دبائی اور بھاگ نکلا قصائی نے
یہ دیکھا اور وہ بھی کتے کے پیچے بھاگا۔کتا بھاگتے بھاگتے گاوْں سے باہر نہر کے
کنارے پہنچ گیا اور پانی کے پاس بیٹھ گیا تاکہ سکون سے بوٹی کھا سکے ۔ابھی وہ بوٹی
کھانے ہی والا تھا کہ اُس کی نظر پانی میں اپنے عکس پر پڑی۔اس نے سوچا کہ یہ کوئی
دوسرا کتا ہے جس کے منہ میں بوٹی ہے۔کتے کے دل میں لالچ آگئی کہ وہ دوسری بوٹی بھی حاصل کر لے لیکن جیسے
ہی اِس نے دوسری بوٹی چینے کے لیےمنہ کھولا اِس کی اپنی بوٹی بھی پانی میں گر گئی۔تب
کتے کو احساس ہو اکہ یہ تو صرف اِس کا عکس تھا اور اِس لالچ میں آکر اُ س نے اپنی
بوٹی بھی پانی میں گرا دی۔
اِس کہانی
سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ لالچ برُی بلاہے
0 Comments