Ad Code

Responsive Advertisement

اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے

 

خدا جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے



ایک دفعہ ایک بادشاہ  اپنے سمجھ دار وزیر کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔جو ہر معاملے میں بادشاہ کو اچھا مشورہ دیتا۔اس کے علاوہ     وہ ہر بات پر یہ ضرور کہتا کہ خدا جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔بادشاہ اُس کی ہر بات سن لیتا مگر کھبی کھبی اُسے یہ بات ناگوار بھی محسوس ہوتی۔ایک دن بادشاہ اس کے محافظ اور وزیر شکار کی غرض سے سفرپر روانہ ہوئے۔اچانک چند خونخوار جانوروں نے جنگل میں ان پر حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں محافظ تو سارے مارے گئے لیکن بادشاہ شدید زخمی ہو گیا۔جبکہ  وزیر کو کہیں بھی چوٹ نہ آئی۔وزیر نے بادشاہ کی یہ حالت دیکھی تو کہا خدا جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔بادشاہ کو بڑا غصہ آیا کہ اسے میری حالت کا ذرا بھی خیال نہیں اور میرے زخمی ہونے میں بھی بھلا خدا کی کیا بہتری ہو سکتی ہے۔اس نے وزیر کو اُسی وقت نزدیک ایک اندھے کنویں میں ڈال دیا۔تو اِس پر بھی وزیر نے کہا خدا جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔بادشاہ اس کی باتوں پر پیچ وتاب کھاتا ہواآگے چلا گیا۔بادشاہ کچھ ہی دور گیا تھا کہ اُس کوچند لوگوں نے گھیرے میں لے لیا۔اُن لوگوں نے کہا کہ ہمارے قبیلے کا رواج ہے کہ جو شخص سرشام ہماری حدود میں داخل ہو ہم اُس کو اپنے دیوتا کے بھینٹ چڑھاتے ہیں۔اِس لیے اب تمہیں بھی دیوتا کی بھینٹ چڑھایا جائے گا۔لیکن جب اُنہوں نے بادشاہ کے زخموں کو دیکھا تو اُسے چھوڑ دیا کہ ہم قربانی میں صاف ستھرا انسان دیوتا کو بھنیٹ کرتے ہیں۔تم زخمی ہو اِس لیے جاو۔بادشاہ کو فوراً ہی وزیر کی بات یاد اگئی کہ خدا جو بھی کرتا ہے بہتر کرتا ہے

Post a Comment

0 Comments